اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، بنگلادیش پولیس نے عدالت میں مرکزی ملزم کے طور پر فیصل کریم مسعود کو ظاہر کر دیا۔
پولیس نے چارج شیٹ میں فیصل کریم مسعود کو شوٹر جب کہ ایک اور شخص عالمگیر شیخ کو سہولت کار کے طور پر نامزد کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد کی روشنی میں عدالت نے ملزم فیصل کریم مسعود کا پاسپورٹ منسوخ کرکے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی۔
عدالت کے حکم پر تمام ایئرپورٹس اور بنگلا دیش بارڈر سیکیورٹی فورس کو بھی الرٹ کردیا گیا تاکہ عثمان ہادی کا قاتل غیر قانونی طریقے سے بھی سرحد پار نہ کرپائے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ابھی تک مرکزی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا تاہم تفتیشی ٹیمیں اس کی گرفتاری کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔
ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ اس بات کے شواہد نہیں ملے کہ ملزمان بھارت فرار ہوگئے تھے تاہم اسے خارج از امکان بھی قرار نہیں دیا جا سکتا۔
قبل ازیں پولیس نے یہ بھی بتایا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران دو افراد کو ملزم فیصل کریم مسعود کو غیر قانونی طور پر بھارت بھیجنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
پولیس نے عدالت نے ان دونوں افراد سے مزید تفتیش کے لیے پانچ روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے تاہم اب تک کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ممکنہ طور پر سرحدی انسانی سمگلنگ نیٹ ورک کا سرغنہ بھی شامل ہوسکتا ہے جس سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ عثمان ہادی کو 12 دسمبر کو ڈھاکا کے پلٹن علاقے میں انتخابی مہم کے دوران موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے گولی مار دی تھی,جس سے طلبا رہنما شدید زخمی ہوگئے تھے اور مقامی اسپتال میں حالت بگڑنے پر سنگاپور منتقل کیا گیا جہاں 18 دسمبر کو دوران علاج انتقال کر گئے تھے۔
آپ کا تبصرہ